کچھ اپنے بارے میں

دوستو میرا نام طارق اقبال ہے۔ تحصیل وزیرآباد ،ضلع گوجرانوالہ کے ایک قصبہ سوہدرہ سے تعلق ہے ۔ سویڈش انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی گجرات سے تین سالہ الیکٹریکل ٹیکنالوجی میں  ڈپلومہ لیا تھا۔ اس کے بعد مختلف جگہوں پر کام کے بعد سعودیہ ،بن لادن کمپنی کے ویزہ پر آیا ۔ ابھی ایک کپنی  NOMAC  میں کام کر رہا ہوں ۔ الحمد للہ پہلےبھی کئی ویب سائٹ بنا چکا ہوں۔ مگر کتابوں کے حوالے سے یہ خواہش تھی کہ ایک ایسی جامع ویب سائٹ بنائی  جائے کہ جہاں ہر موضوع پر اچھی کتب موجود ہوں اور ایک کتابوں کے متلاشی کو سرچ میں زیادہ وقت صرف نہ کرنا پڑے۔ کتابوں کے تعلق سے میری کئی ویب سائٹ بلاگ سپاٹ پر موجود ہیں مگر بلاگ سپاٹ پر مسئلہ یہ تھا کہ وہاں زمرہ جات نہیں بنائے جاسکتے تھے( مگر اب یہ مسئلہ بلاگر پر بھی حل ہو چکا ہے اوراسی وجہ سے اب وہاں پر بھی لائبریری کی ایک شاخ قائم کردی گئی ہے تاکہ اگر کسی وجہ سے ورڈ پریس والی یعنی یہ ویب سائٹ کام نہ کررہی ہو تو قارئین کو دقت کا سامنا نہ کرنا پڑے) ۔ اب یہ مشکل محترم وقار اعظم صاحب کی وساطت سے حل ہوگئی ہے۔ اللہ انہیں اس کا اجر عطا فرمائے۔ اور مجھے توفیق دے کہ میں اس ویب سائٹ پر اپنی اور اپنے احباب کی خواہشات کے مطابق اچھی اور معیاری کتب کا ذخیرہ جمع کرسکوں۔ آمین

احباب سے التماس ہے کہ اپنی تجاویز اور آراء سے مجھے مطلع فرماتے رہیں تاکہ اس کو ایک معیاری پلیٹ فارم بنایا جاسکے کہ جہاں بچوں اور خواتین کے لیے بھی اسلامی ذوق کے مطابق مواد میسر ہو۔ ۔ بس اللہ سے دعاہے کہ وہ میری اس حقیر سی کوشش کو قبول فرمائے اور اپنی رحمت سے اسے میری بخشش کا ذریعہ بنا دے ۔ آمین

طارق اقبال سوہدروی

ینبع البحر، سعودی عریبیہ

00966-552210749

tiks88@hotmail.com

tiks88@gmail.com

tariq_iqbal20@yahoo.com

Comments

comments

21 thoughts on “کچھ اپنے بارے میں”

  1. بہت شکریہ۔ طارق صاحب ۔ آپ نے ایک اور اچھی ویب سائٹ تیار کی ہے۔ جزاک اللہ

  2. بسم اللہ الرحمن الرحیم اسلام علیکم طارق صاحب اس دور میں آپکی سعی وکوشش بلا شبعہ جہاد کی اک شکل ہے میری دعا ہے اللہ صبحانہ وتعالی آپکی اس کاوش کوقبول ومقبول فرماے آور آپ کے لیے توشہ آخرت بناے آوردنیا میں آپکے ا ايمان کو جلا بخشے آمین

  3. اسلام علیکم،
    سر میرا نام کائنات بشیر ہے۔ میں لکھتی ہوں میرے آرٹیکلز، مزاحیہ تحاریر، ہلکے پھلکے مضامین اور شاعری اردو پوائنٹ اور ون اردو میگ میں شائع ہوتی ہے۔ میری ایک ای بک بھی ون اردو سائیٹ پر آ چکی ہے۔ کل سرچ کرتے ہوئے مجھے آپکی یہ لائبریری ملی۔ اچھی لگی اور آپکی خدمات قابل تحسین۔۔جزاک اللہ، میں بھی اس کار خیر میں حصہ ڈالتے ہوئے اپنی دو کتابیں اس لائبریری میں دینا چاہتی ہوں۔ ایک کتاب ہلکے پھلکے مضامین پر مشتمل ہے جس کا نام ہے چاند اور صحرا ۔۔۔ اور دوسری کتاب ایک سفر نامہ ہے۔۔سفر ٹورنٹو کینیڈا کا ۔۔۔۔
    اگر آپ میری کتابیں اپنی اس لائبریری میں رکھنا چاہیں تو مجھے کتاب بھیجنے کا طریقہ کار بتا دیں۔
    آپکے جواب اور رسپانس کا انتظار رہے گا۔ شکریہ

  4. جزاک اللہ ۔ میں نے آپ کو میل کردی ہے ۔ اسی کے مطابق عمل کیجئے ۔ اور اپنی تجاویز سے مستفید فرماتی رہیے۔ شکریہ

  5. اسلام علیکم،
    جناب کیا مجھے اپنی کتابیں آپ کو ان پیج فائل میں بھیجنا ہیں یا میں انھیں پی ڈی ایف فورم میں بھیج سکتی ہوں ؟ کیونکہ ان پیج فائل دو بار آپکے ای میل اکاونٹ نے ریجیکٹ کر دی ہے۔ اب میں نے آپکو پی ڈی ایف فورم میں کتابیں بھیج دی ہیں۔ مجھے ضرور بتائیے گا کہ کتاب لینے کے لیے آپکا طریق کار کونسا ہے تا کہ میں آئندہ کے لیے جان سکوں۔۔۔ بشکریہ کائنات بشیر.

  6. اسلام علیکم،
    جناب کیا مجھے اپنی کتابیں آپ کو ان پیج فائل میں بھیجنا ہیں یا میں انھیں پی ڈی ایف فورم میں بھیج سکتی ہوں ؟ کیونکہ ان پیج فائل دو بار آپکے ای میل اکاونٹ نے ریجیکٹ کر دی ہے۔ اب میں نے آپکو پی ڈی ایف فورم میں کتابیں بھیج دی ہیں۔ مجھے ضرور بتائیے گا کہ کتاب لینے کے لیے آپکا طریق کار کونسا ہے تا کہ میں آئندہ کے لیے جان سکوں۔۔۔ بشکریہ کائنات بشیر.

  7. السلام علیکم ۔ محترم مجھے ابھی تک آپ کی میل نہیں ملی۔ کس اڈریس پر کی ہے ۔ آپ مجھے اپنی کتابیں پی ڈی ایف فارمیٹ میں ارسال کریں ۔ آپ درج زیل دنوں اڈریس میں سے کوئ بھی استعمال کر سکتی ہیں۔ اگر تو کتاب کا سائز 4 میگا بائٹ تک ہے تو میل کے ذریعے مل جائے گا ۔ اگر اس سے بڑا ہے تو mediafire پر اپ لوڈ کرکے مجھے لنک ارسال کرد یں۔ شکریہ.

    tiks88@hotmail.com

    tiks88@gmail.com

  8. السلام علیکم ۔ محترم مجھے ابھی تک آپ کی میل نہیں ملی۔ کس اڈریس پر کی ہے ۔ آپ مجھے اپنی کتابیں پی ڈی ایف فارمیٹ میں ارسال کریں ۔ آپ درج زیل دنوں اڈریس میں سے کوئ بھی استعمال کر سکتی ہیں۔ اگر تو کتاب کا سائز 4 میگا بائٹ تک ہے تو میل کے ذریعے مل جائے گا ۔ اگر اس سے بڑا ہے تو mediafire پر اپ لوڈ کرکے مجھے لنک ارسال کرد یں۔ شکریہ.

    tiks88@hotmail.com

    tiks88@gmail.com

  9. سر، میری کتابیں آپکا ای میل ایڈریس کسی ایرر کی وجہ سے ریجیکٹ کر دیتا تھا۔ اب میں نے آپکے ہاٹ میل والے ایڈریس پر پی ڈی ایف فارمیٹ میں بھیج دی ہیں۔ امید ہے اب آپ کو وہ مل جائیں گی۔ ویسے کتاب کا سائز 4 میگا بائٹ سے زیادہ تھا۔ بہرحال اب تو وہ آپکے میل باکس میں پڑی ہوں گی۔ لیکن آئندہ کے لیے اس انفارنیشن کا دھیان رکھوں گی۔

  10. شکریہ طارق صاحب ۔۔

    کیا آپ میری اس گزارش کا کچھ حل دے سکتے ہیں ۔ ““مولانا طارق جمیل : شخصیات و کمالات ” اس کی بڑی شدت سے تلاش ہے۔ ادھر (ہند ) میں مجھے نہ مل سکی ۔ ممکن ہو تو اسے بھی اپلوڈ کیجئے گا۔۔”

    آپ کے جواب کا انتظار رہے گا۔۔۔

    اللہ آپ کو جزائے خیر عطا کرے۔ آمین ۔

  11. محترم نور صاحب ۔ السلام علیکم۔ محترم ابھی تک یہ کتاب میرے پاس نہیں ہے جیسےہی ملی اسے اپ لوڈ کردوں گا۔ ان شاء اللہ ۔ باقی اللہ سے میرے حق میں دعا کی اپیل ہے ۔ جزاک اللہ

  12. محترم ومکرم جناب طارق اقبال صاحب زید لطفہ
    السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
    اللہ سے دعا ہے کہ آپ کی خدمات کو قبول فرماءے اور زیادہ سے زیادہ دین وعلم کی خدمات کی توفیق ہمیں بھی اور آپ کو بھی عطا فرماءے۔
    عرض کرنا ہے کہ آج آپ کے معلوماتی اور علمی ویب ساءٹ دیکھنے کا موقع ملا، موساد کے تعلق سے کتابوں اور مضامین کی تلاش تھی، تلاش آپ کے ویب ساءٹ پر پہنچ کر ختم ہوءی اور موضوع کے تحت کتاب میسر آءی، آپ کی اس ویب ساءٹ کی شکل میں عظیم علمی خدمت کا شکریہ، اللہ آپ کو جزاءے خیر عطا فرماءے۔
    میرا کام تجارت کے ساتھ تصنیف وتالیف اور عربی سے اردو ترجمہ کا ہے، اب تک الحمد للہ ستر کے قریب کتابیں شاءع ہوچکی ہیں، میں ان تمام کتابوں کو آپ کی ویب ساءٹ پر دیکھنا چاہتا ہوں، تاکہ ان کتابوں کا استفادہ عام ہو، آپ سے گذارش ہے کہ کتابوں کے ارسال کے طریقہ کار سے ای میل کے ذریعہ جلد از جلد واقف کراءیں۔ میرا ایک ویب ساءٹ بہت جلد لانچ ہونے والا ہے، جس میں میری کتابوں کے علاوہ ہر روز نءے مضامین شاءع ہوں گے اور عالم اسلام کے حالات پر تجزیہ بھی ہوگا۔
    آپ سے دعاؤں کی درخواست ہے۔
    جزاکم اللہ خیر الجزاء
    ڈاکٹر عبد الحمید اطہر ندوی (بھٹکل۔ کرناٹک، انڈیا

  13. محترم ڈاکٹر عبدالحمید صاحب آپ کا شکریہ کہ آپ نے میری اس چھوٹی سی کوشش کو پسند کیا ۔ مجھے خوشی ہو گی کہ آپ کی کتابیں میری لائبریری کی شان میں اضافہ فرمائیں۔ آپ مجھے ان کتابوں کو نیچے دئیے گئے ای میل پر ایک ایک کرکے بھیج سکتے ہیں ۔ یا نیچے دئے گئے اڈریس پر اکاونٹ بنائیں اور اس میں ان کتابوں کو اپ لوڈ کرکے مجھے ان کے لنکس ای میل کردیں ۔ اگر کتابوں کا سائز زیادہ ہے تو یہ طریقہ اچھا رہے گا اور اگر کم ہے دس یا پنرہ  میگا بائٹ تک ہے تو امید ہے کہ ای میل بھی ہو سکتی ہیں۔ جزاک اللہ

    اپنی دعاؤن میں یاد رکھیے۔

    میرا ای میل یہ ہے

    tiks88@gmail.com

    ویب سائٹ کا اڈریس یہ ہے ۔ یہان آپ فری اکاونٹ بنا سکتے ہیں۔

    http://www.mediafire.com/

  14. السلام علیکم
    بہت مدت سے یم اے راحت کی ناول تشنہ تن کی تلاش ہے ۔براہ کرم اس معزز وموقر ویب سائٹ پر اپلوڈ کر کے مشکور وممنون فر مائیں۔۔مانو تو ناول کی صورت میں اس ویب پر مجھے بے بہا خزانہ دستیاب ہو گیا ۔شکریہ

  15. محترم جناب طارق اقبال صاحب
    السلام علیکم ورحمةالله وبركاته طب كى كتب تلاش كرتے کرتے آپ کی ویب سائٹ تک پہنچاجب ویب سائٹ دیکھی تو سب کچھ بھول گیا دس
    سال سے انٹرنیٹ سے علمی استفادہ کررہاتھا بلامبالغہ اردو زبان میں یکجا اتناعلمی مواد کہیں بھی نہیں ملا اللہ پاک آپ کی اس عظیم علمی خدمت کوشرف قبولیت سے نوازےاورآپ کو اس .پراجرجزیل نصیب فرماے

  16. Assalam u alaikum thank you iss web ko banane me lie me ap ap ki dosri websites ka address Jana chahta hu taa ke me inn we bhi faida Utah sako plz mjhe beta dejye ga aur me abhi enter parh rha hu mjhe age chal k army me Jana he brae meharbani agar apki websites par iss she mutaaliq koi kitaab he mje beta de

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *